نئی دہلی : سپریم کورٹ نے سی پی آئی (ایم) قائدین برنداکرت اور کے ایم تیواری کی درخواست پر دہلی پولیس کو نوٹس جاری کیا جس میں مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر اور بی جے پی لیڈر پرویش ورما کے خلاف 2020ء میں دہلی فسادات کے دوران مبینہ نفرت انگیز تقریر پر ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ عدالت نے گزشتہ روز دہلی پولیس سے کہا کہ 3 ہفتوں کے اندر جواب داخل کریں۔ سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ مجسٹریٹ کا یہ کہنا غلط ہیکہ ایف آئی آر درج کرنے کیلئے منظوری درکار ہے۔