نلگنڈہ میں درجہ حرارت 42.5 ڈگری

   

حیدرآباد : محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ تلنگانہ میں آئندہ 48گھنٹوں میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور 30 تا 40 کیلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفانی ہوائیں چلیں گی۔18اور19مئی کو تلنگانہ کے ساتھ شمالی ساحلی آندھراپردیش کے بعض علاقوں میں بارش ہوگی۔آئندہ پانچ دنوں کے دوران تلنگانہ،یانم اور رائل سیما کے بعض مقامات پر ہلکی تا اوسط یا پھر گرج وچمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔گذشتہ 24گھنٹوں میں تلنگانہ، رائل سیما اورساحلی آندھرا کے بعض مقامات پر بارش ہوئی ۔اعظم ترین درجہ حرارت 42.5 ڈگری سلسیس نلگنڈہ اور 38.8ڈگری کڑپہ میں درج کیاگیا۔ کل حیدرآباد میں درجہ حرارت 34.3ڈگری درج کیاگیا۔