حیدرآباد ۔ 10 ۔ جون : ( سیاست نیوز) : نظامس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیس ( نمس ) کی جانب سے اس کے بیچلر آف فزیوتھراپی ( بی پی ٹی ) بی ایس سی ( نرسنگ ) 100 سیٹس ، بی ایس سی ( الائیڈ ہیلت سائنسیس ) اور ماسٹر ان ہاسپٹل ایڈمنسٹریشن کورسیس میں داخلوں کے لیے صرف تلنگانہ کے امیدواروں سے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں ۔ درخواستیں آن لائن داخل کرنے کی آخری تاریخ 28 جون شام 5 بجے تک ہے ۔ ہارڈ کاپی 2 جولائی کو شام 5 بجے سے قبل نمس پنجہ گٹہ آفس پہنچ جانی چاہئے ۔ تفصیلات کے لیے nims.edu.in ملاحظہ کریں ۔۔