ننکانہ صاحب گردوارہ پر حملے کی سکھ تنظیم کی مذمت

   

سرینگر۔5جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام) ایک سکھ تنظیم نے ننکانہ صاحب گردوارہ (پاکستان) پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے فوری اس کی تحقیقات کا مطالبہ کیاتاکہ غلطی کے دمہ داروں کا تعین کیا جائے ۔ جگموہن سنگھ رائنا نے اپنے ایک بیان میں اتوار کے دن کہا کہ پاکستان کے بعض عناصر اقلیتوں کو بشمول سکھ تکلیف دینا چاہتا ہیں ، ذمہ داری کا تعین کرنے کیلئے فوری تحقیقات ناگزیر ہیںچنانچہ فوری تحقیقات کے ذریعہ خاطیوں کا تعین کیا جائے ۔ کل پارٹی سکھ رابطہ کمیٹی کے صدر جگموہن سنگھ نے کہا کہ حملے کا وقت مشکوک ہے اور اس کا مقصد اُس اچھے کام کو ناکارہ بنانا ہے جیسے کہ کرتارپور راہداری کی کشادگی ۔ انھوں نے کہاکہ بعض معززین جو ہندوستان اور پاکستان کی سرحد پر مقیم ہیں اس سلسلے میں مشتبہ ہیں۔