محبوب نگر میں اڈوانس ٹکنالوجی سنٹر کا سنگ بنیاد، ریاستی وزیر سریدھر بابو کا خطاب
محبوب نگر۔/26 اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ کے طلباء کو اعلیٰ معیاری تعلیم سے آراستہ کرنا ، جدید ترین ٹکنالوجی سے واقف کروانا اور نوجوانوں کو تربیت دیتے ہوئے روزگار سے مربوط کرنا ریونت ریڈی کی قیادت میں کانگریس حکومت کا اصل مقصد ہے۔ یہ وضاحت ریاستی وزیر آئی ٹی سریدھر بابو نے کی۔ وہ جمعہ کے روز مستقر محبوب نگر میں نو تعمیر کردہ انٹیگریٹیڈ اڈوانس ٹکنالوجی سنٹر ( بوئز اینڈ گرلز ) جو 9.48 کروڑ کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے کیا۔ حکومت چاہتی ہے کہ آئی ٹی آئی سیکٹر میں زیر تعلیم غریب طلباء کو بین الاقوامی سطح پر لایا جائے اس سلسلہ میں ٹا ٹا پروجیکٹس کے ساتھ 2300 کروڑ کی سرمایہ کاری کے معاہدے کئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست میں 65 آئی ٹی آئیز کو جدید تربیتی اور فنی کورسیس کے مراکز بنایا جارہا ہے۔ آج کا یہ سنٹر بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے۔ آئی ٹی آئی میں چھ کورسیس شروع کئے گئے ہیں۔ مقامی ایم ایل اے ینم سرینواس ریڈی نے کہا کہ محبوب نگر ایک سنہری دور میں داخل ہورہا ہے۔ آئی ٹی آئی میں جو چھ کورسیس شروع کئے گئے ٹاٹا پروجکٹ نے ڈیزائن کیا ہے جو تمام ایک سالہ اور دو سالہ ڈپلوما کورسیس ہیں جنہیں کمپنیوں کی ملازمتیں حاصل ہوںگی۔ اس موقع پر ایم ایل ایز جی مدھو سدن ریڈی، سری ہری، ایرلا پلی شنکر کے علاوہ ٹی ایم ایف سی چیرمین عبید اللہ کوتوال، ضلع کلکٹر وجیندرا بوئی، میونسپل چیرمین آنند گوڑ، وائس چیرمین شبیر احمد، موڈا چیرمین لکشمن یادو ، زرعی مارکٹ کمیٹی چیرپرسن بی انیتا، ایم نرسمہا ریڈی، سراج قادری و دیگر موجود تھے۔