نوٹ بندی کی وجہ سے ۵؍ ملین لوگ بیروزگاری کا شکار 

,

   

بنگلور : دی اسٹیٹ آف ورکنگ انڈیا (ایس ڈبلیو آئی ) کی 2019ء کی رپورٹ بنگلور کے عظیم پریم جی یونیورسٹی نے جاری کی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق 2016سے 2018تک پانچ ملین لوگ بیروزگار ہوگئے ہیں ۔

ان میں سب زیادہ بیروزگاری اس وقت آئی جب 2016 نومبر میں نوٹ بندی کی گئی ۔ اس رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ان بیروزگاروں میں اعلی تعلیمیافتہ لوگ ، کم تعلیمیافتہ لوگ بھی بیروزگاری کا شکار ہوگئے ہیں ۔ اور روزگار پیدا کرنے کے مواقع بھی کم ہوگئے ہیں۔