حیدرآباد ۔ 8 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : حلقہ اسمبلی جوبلی ہلز کے ایم آئی ایم لیڈر نوین یادو نے مجلس کو چھورنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ آزاد امیدوار کی حیثیت سے مقابلہ کریں گے ۔ اپنے حلقہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نوین یادو جو سری سیلم یادو کے بیٹے ہیں اور پیشہ سے آرکیٹکٹ ہیں بتایا کہ انہوں نے 2014 میں مجلسی امیدوار کے طور پر مقابلہ کیا تھا اور عوام کی زبردست تائید حاصل کی تھی اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ جوبلی ہلز میں پیدا ہوئے بڑے ہوئے تعلیم بھی اسی حلقہ سے حاصل کی ۔ جوبلی ہلز ان کا اپنا گھر ہے وہ چاہتے تھے کہ اس مرتبہ مجلس امیدوار کی حیثیت سے مقابلہ کر کے کامیابی حاصل کریں لیکن انہیں ٹکٹ نہیں دیا گیا ۔ ایسے میں حلقہ کے عوام کے اصرار پر انہوں نے آزاد امیدوار کے طور پر مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ۔
نوین یادو نے مزید کہا کہ ان کا مقابلہ محمد اظہر الدین ( کانگریس ) ، بی آر ایس کے موجود رکن اسمبلی ایم گوپی ناتھ اور مجلس امیدوار راشد فراز سے ہے ۔ یہ تمام جوبلی ہلز کے عوامی مسائل سے واقف نہیں ۔۔