نوی ممبئی میں پلاسٹک کیخلاف کریک ڈاؤن، لاکھوں کا جرمانہ

   

ممبئی: نوی ممبئی میونسپل کارپوریشن نے سنگل یوز پلاسٹک کے خلاف مہم کو مزید تیز کر دیا ہے ، جس کے تحت شہر بھر میں چھاپے مار کر ممنوعہ پلاسٹک ضبط کی جارہی ہے اور بھاری جرمانے عائد کیے جا رہے ہیں۔ میونسپل کمشنر ڈاکٹر کیلاش شندے کی قیادت میں سرکاری دفاتر میں پلاسٹک بوتلوں کے بجائے شیشے یا اسٹیل کی بوتلوں کے استعمال کو فروغ دیا جا رہا ہے ، جبکہ بازاروں اور کاروباری مراکز میں چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔ حالیہ مہم کے دوران زون 2 کے فلائنگ اسکواڈ نے کوپرکھیرانے ، ایم آئی ڈی سی، گوتھیوالی اور دیگر علاقوں میں دکانوں سے پلاسٹک کے تھیلے برآمد کیے ، جس پر دکانداروں کو 5000-5000 روپے جرمانہ بھرنے کا حکم دیا گیا۔ ان چھاپوں میں مجموعی طور پر 25,000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور 5.50 کلو گرام پلاسٹک ضبط کی گئی ۔