جئے پور : راجستھان کی جودھپور پولیس نے جمعہ کو ایک وکیل کے کلرک کو مبینہ طو ر پر اپنے ساتھی کا سر قلم کرنے کی دھمکی دینے کے الزام میں گرفتارکرلیا ہے ۔پولیس نے بتایا کہ ملزم اپنے ایک ساتھی کے واٹس ایپ اسٹیٹس پر ناراض تھا، جو راجستھان ہائی کورٹ میں ایڈوکیٹ کے کلرک کے طور پر بھی کام کرتا ہے۔ یہ پوسٹ بی جے پی کی معطل ترجمان نوپور شرما کی حمایت میں تھی۔پولیس نے بتایا کہ بارمیر ضلع کے ڈولی گاؤں کے متوطن ایڈوکیٹ کلرک مہندرسنگھ راجپوروہت نے ایک اور ایڈوکیٹ کلرک سہیل خان کے خلاف مبینہ طور پر اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج کیا ہے۔ بتایا جاتا ہیکہ 6 جون کو مہیندر نے اپنے اسٹیٹس پر ’آئی سپورٹ نپور شرما‘ پوسٹ کیا تھا، جس پر سہیل نے مہیندر کو دھمکی آمیز پیغام بھیجاکہ گستاخ رسولؐ کی ایک ہی سزا، سر تن سے الک کردینا ہے۔