Wednesday , August 12 2020

نگار جوہر پاکستان فوج کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل

اسلام آباد: پاکستانی فوج میں نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے ایک خاتون افسر کو پہلی مرتبہ لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کی میڈیکل کور سے وابستہ میجر جنرل نگار جوہر کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی جو اس عہدہ پر ترقی پانے والی پہلی خاتون افسر ہیں، ساتھ ہی یہ بھی بتایا گیا کہ لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کو سرجن جنرل آف پاکستان آرمی تعینات کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT