نہرو نے سائنسی نقطہ نظر کو فروغ دینے کاکام کیا۔کانگریس

,

   

کانگریس ایم پی نے کہاکہ وہ نہ صرف بڑی باتیں کرتے تھے بلکہ وہ بڑے فیصلے کیاکرتے تھے
نئی دہلی۔ کانگریس نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ لوگ جواہر لال نہرو کے ”انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (ائی ایس آر او)کے قیام کے باعث بنانے والے شراکت کو ہضم نہیں کرسکے“اور یہ بھی زوردیکر کہاکہ ہندوستان کی پہلے وزیراعظم سائنسی نقطہ نظر کی حوصلہ افزائی کرتے تھے۔

کانگریس جنرل سکریٹری (کمیونکشن) جئے رام رامیش نے ایکس (سابق میں جوٹوئٹر کہاجاتا تھا) پر کہاکہ”جو لوگ انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (ائی ایس آر او)کی تشکیل میں سابق وزیراعظم جواہرلال نہروکے تعاون کو ہضم نہیں کرہارہے ہیں۔

انہیں ٹی ائی ایف آر(ٹاٹا انسٹیٹیوٹ آف بنیادی تحقیق) کی سنگ بنیا دپر کی گئی تقریر کوسننے چاہئے“۔

اس پروگرام کے دوران سابق وزیراعظم نہرو کی تقریر کو بھی انہوں نے اپنے پوسٹ میں شیئر کیاہے۔

کسی کا نام لئے بغیرکانگریس ایم پی نے کہاکہ”وہ صرف بڑی باتیں نہیں کرتے تھے بلکہ وہ بڑے فیصلے کیاکرتے تھے“۔