نئی دہلی۔ہندوستان کا مقامی سطح پر تیا ر کردہ کویڈ ٹیکہ کوویکسین کو ڈبلیو ایچ او کی ہنگامی استعمال کے لئے جلد ہی منظور مل جائے گی۔ نیتی آیوگ کے رکن وی کے پاؤل نے چہارشنبہ کے روزکہاکہ آخر کار یہ اپنے وصول کنندگان کو لازمی قرنطین کے بغیر بیرونی ممالک کے سفر کے لئے قابل بناتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ڈاٹا شیئر کرنے اور تفصیلات کی تشخیص کاکام جاری ہے او ربہت جلد مثبت نتیجہ برآمد ہوگا۔ڈاکٹر پاؤل نے کہاکہ ”ہمیں سائنس کی بنیادپر اپنا فیصلہ لینے کا ڈبلیوایچ او کو وقت ضرور دینا چاہئے۔
تاہم ہمیں امید ہے کہ یہ فیصلے تیزی کے ساتھ لئے جائیں گے کیونکہ جو لوگ کوویکسین لیتے ہیں انہیں کچھ سفری سہولتیں ہیں۔ ہم میں سے جن لوگوں نے ہم آہنگی کاانتخاب کیا ہے کہ لائسنس کے لحاظ سے اہم ہیں۔ ہمیں جلد ہی ایک فیصلے کی امید ہے“۔
انہوں نے مزیدکہاکہ ”ہمیں امید ہے کہ مثبت نتیجہ ائے گا‘جو اس ماہ کے ختم سے قبل ہوگا“۔
اگست میں وزیر صحت مانسکھ منڈویا نے بھی ڈبلیو ایچ او سربراہ سائنس داں ڈاکٹر سومیا سوامی ناتھن سے ملاقات کی اور کوویکسین پر کے لئے ڈبلیوایچ او کی منظوری پر تبادلہ خیال کیاتھا۔
بھارت بائیو ٹیک جس نے اس ٹیکہ کو فروغ دیاہے کہ طبی جانچ کے تیسرے مرحلے کی رپورٹ داخل کی ہے جو ایس ای سی کے77.8فیصد اثر پر مشتمل ہے جو سی ڈی ایس سی او کے تحت ہونا چاہئے۔
مذکورہ ڈبلیوایچ او نے اب تک کویڈ ٹیکہ فائزر بائیواین ٹیک‘ اسٹرا زینکا‘ جانسن اینڈ جانسن‘ ماڈرینہ او رسینو فارما کو منظوری دی ہے۔