نیدرلینڈ نے یوکرین کو 2-3 سے شکست دی

   

ماسکو ۔ نیدرلینڈ نے یوکرین کے خلاف کامیابی کے ساتھ اپنے یوئیفا یورو2020 کی مہم کی شروعات کی ہے ۔ ایمسٹرڈیم میں کھیلے گئے یورو2020 کپ کے گروپ سی میچ میں ہالینڈ نے یوکرین کو 3-2 سے شکست دی۔ میچ کا فیصلہ کن گول نیدرلینڈ کے ڈینزیل ڈمفریز نے کیا۔ اس سے قبل رومانیہ کے دارالحکومت بخارسٹ میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریا نے شمالی میسیڈونیا کو 3-1 سے شکست دی۔ نیدرلینڈ کا مقابلہ اب 17 جون کو ایمسٹرڈیم میں آسٹریا سے ہوگا ، جبکہ اسی دن بخارسٹ میں یوکرین کی ٹیم نارتھ میسیڈونیا کے خلاف مقابلہ کرے گی۔ واضح رہے کہ اس سال یورو2020 ٹورنمنٹ اپنی60 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ مختلف مقامات میں منعقد ہورہی ہے ۔ گیارہ شہر اس کی میزبانی کر رہے ہیں ، جن میں لندن ، سینٹ پیٹرزبرگ ، باکو ، میونخ ، روم ، ایمسٹرڈیم ، بخارسٹ ، بوڈاپیسٹ ، کوپن ہیگن ، گلاسگو اور سیول شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 11 جولائی کو لندن کے ومبلی اسٹیڈیم میں کھیلا جانا ہے ۔