راجندر سنگھ کو وزیراعظم برطانیہ کا انعام
٭ برطانیہ میں مقیم راجندر سنگھ جو ’’اسکیپنگ سکھ ‘‘سے مشہور ہیں ،نے نیشنل ہیلتھ سرویس کیلئے 13,000 پاؤنڈ (زائد از 12 لاکھ روپئے) عطیات جمع کئے ۔ ان کی اس کاوش پر برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے انہیں ایوارڈ عطا کیا۔ سنگھ نے لاک ڈاؤن کے دوران عوام کو چاق و چوبند اور چست رکھنے کیلئے اپنی جسمانی ورزش کے ویڈیوز وائرل کئے اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ جس سے دنیا بھر میں ہزاروں لوگوں کو فائدہ ہوا اور انہوں نے لاک ڈاؤن کے دوران جسمانی ورزش کے ویڈیوز سے استفادہ کیا۔ وزیراعظم برطانیہ بورس جانسن نے اپنے ایک مکتوب میں اس بات کا انکشاف کیا ہے۔
