نیلوفر ہاسپٹل میں بچوں کا علاج مشکل ، بیڈس دستیاب نہیں

   

مائیں اپنے بچوں کا گود میں علاج کروانے پر مجبور، انفیکشن پھیلنے کا خطرہ

حیدرآباد /23 اگست ( سیاست نیوز ) حیدرآباد کے نیلوفر ہاسپٹل میں ان دنوں بچوں کا علاج مشکل ہوگیا ہے ۔ عملہ اور ڈاکٹرس کی موجودگی کے باوجود سہولیات کی کمی سے مریضوں کو بے پناہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ اور بچوں کے علاج بیڈ کے بجائے ان کی ماؤں کی گود میں فرش پر کیا جانے لگا ہے ۔ وائرل انفکشن کے واقعات میں بے تحاشہ اضافہ سے ایمرجنسی سہولیات بھی متاثر ہونے کا خدشہ لاحق ہوگیا ہے ۔ ہاسپٹل میں بستروں کی کمی کے سبب انہیں فرش پر بیٹھاکر علاج کیا جارہا ہے ۔ چونکہ ایک بیڈ پر تین تین بچوں کا علاج جاری ہے ۔ موسمی بخار میں شدت سے ایک بیڈ پر تین بچوں کے علاج سے ان میں انفکشن کا خطرہ بڑھنے کا خوف پیدا ہوگیا ہے ۔ گذشتہ چند روز سے شہری بالخصوص بچے وائرل بخار کا شکار ہو رہے ہیں ۔ اس انتہائی حساس مسئلہ پر ارباب مجاز کو فوری توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔ چند سوشیل میڈیا ذرائع کے ذریعہ نیلوفر ہاسپٹل کی موجودہ صورتحال کی چند تصاویر وائرل ہوئی ہیں ۔ جس کے سبب شہریوں میں مزید تشویش پیدا ہوگئی ہے اور شہریوں کی جانب سے ریاست کے سبب بڑے بچوں کے دواخانے کی حالت زار پر افسوس ظاہر کیا جارہا ہے اور بچوں کے علاج کیلئے سہولیات میں اضافہ کا مطالبہ کیا جارہا ہے ۔ شہریوں نے ایمرجنسی اور وارڈز میں اضافہ اور معیاری سہولیات کی فراہمی کیلئے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے ۔ ع