نیمچ میں مورتی کی تنصیب پر دو فرقوں میں تنازعہ

   

نیمچ: مدھیہ پردیش کے نیمچ میں مورتی کی تنصیب کو لے کر دو فرقوں کے درمیان تنازعہ کے بعد دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق نیمچ میں ایک جگہ پر مورتی کی تنصیب کو لے کر پیر کی رات دو فرقے آمنے سامنے آگئے ۔ اس دوران دونوں طرف سے پتھراؤ شروع ہو گیا۔ احتیاطی طور پر پولیس فورس کو اب پورے علاقے میں تعینات کر دیا گیا ہے ۔ پتھر بازی کے دوران نیمچ سٹی کے تھانہ انچارج کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے ۔ کچھ لوگوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔