کرماڈیک جزائر۔ جمعرات کی صبح نیوز لینڈ میں کرماڈیک جزائر علاقے میں 7.1شدت سے ایک زلزلے کا جھٹکا پیش آیاہے۔ یو ایس جی ایس کے مطابق سونامی کی لہریں زلزلے کے مرکزکے 300کیلو میٹر کے اندر واقع ساحلوں کو متاثر کرنے کاامکان ہے۔
تاہم آسڑیلیا کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔دوسری جانب قومی ایمرجنسی انتظامی ایجنسی نے کہاکہ نیوز ی لینڈ میں سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے
نیشنل سنٹر برائے سیسمالوجی(این سی ایس) نے ٹوئٹ کیاکہ جمعرات کے روز ہندوستانی وقت 6:25صبح کے مطابق زلزلہ پیش آیا جس کی گہری 41کیلو میٹر تھی۔ ہر سال نیوز لینڈ میں بے شمار زلزلے کے جھٹکے پیش آتے ہیں۔
نیوزی لینڈ بحرالکاہل اور آسڑیلوی ٹیکٹونک پلیٹوں کے ملاپ پر واقع ہے‘ جو اس کو زلزلو ں کے لئے حساس بناتا ہے۔
مزید برآں یہ رنگ آف فائرکے دائرہ میں آتا ہے جو زلزلوں کی تیز رفتار سرگرمیوں کا ایک خطہ ہے۔