نیوزی لینڈ میں نوجوانوں پر تمباکو نوشی کی تاحیات پابندی کی تیاری

   

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کی حکومت نے نوجوانوں کو تاحیات تمباکو نوشی سے باز رکھنے کے لیے قانون سازی کا فیصلہ کرلیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ میں نئی نسل کو تاحیات تمباکو خریدنے سے روکنے کے لیے قانون سازی اگلے سال کی جائے گی۔ 2008ء کے بعد پیدا ہونے والے نوجوان تاحیات سگریٹ نوشی اور تمباکو نہیں خرید سکیں گے۔یہ اقدام وزیر صحت عائشہ ورال کی تمباکو نوشی کے خلاف کریک ڈاؤن کا حصہ ہے۔ وزیر صحت نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ ہمارے نوجوان کبھی بھی تمباکو نوشی نہ کریں۔