نیوزی لینڈ کی عورت دہلی میں مردہ پائی گئی

,

   

نئی دہلی۔ہفتہ کے روز پولیس ذرائع اور انڈین کسٹمس سے ملی جانکاری کے مطابق نیوز ی لینڈ سے اپنی بوائے فرینڈ کے ساتھ شادی انجام دینے کے لئے آنے والی خاتون کی پراسرار حالات میں موت ہوگئی ہے۔

تائعالی پولی اننی جس کی عمر49سال بتائی گئی ہے کہ قومی راجدھانی کو جمعہ کی شب اپنے آسڑیلیائی بوائے فرینڈ کے ہمراہ دہلی پہنچے‘ جس کو پوچھ تاچھ کے لئے گرفتار کرلیاگیاہے۔

مذکورہ عورت کی موت کی وجہہ سے پولیس پر خاموشی چھائی ہوئی ہے۔

ڈی سی پی اور دہلی پولیس کے چیف ترجمان مندیپ سنگھ رندھاوا او رایڈیشنل ترجمان دہلی پولیس ہیڈ کوارٹر انل متل نے اب تک اننی کی موت پر کوئی تبصرہ نہیں کیاہے۔

ائی اے این ایس کو ملی جانکاری کے مطابق مذکورہ واقعہ ہفتہ کی صبح پیش آیاہے اور پولیس کی جانچ جاری ہے۔

پہاڑ گنج پولیس اسٹیشن کے ذرائع نے ائی اے این ایس کو بتایاکہ ”آسڑیلیائی نژاد بوائے فرینڈ کے ساتھ مذکورہ عورت جمعہ کی رات کو ہوٹل پہنچی تھی۔

دونوں ہندوستانی رسومات کے مطابق شادی کے خواہاں تھے“۔

ہفتہ کی صبح عورت کی صحت اچانک بگڑ گئی جس کی وجہہ سے اس کو اسپتال لے جانا پڑا۔

مذکورہ ڈاکٹرس نے اسپتال لے جانے پر اس کو مردہ قراردیا او رنعش پوسٹ مارٹم کے روانہ کردی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عورت کی موت قلب پر حملے کی وجہہ سے ہوئی ہے۔

دہلی پولیس نے نیوزی لینڈ سفار ت خانہ کوعورت کی موت کے متعلق جانکاری دید ی ہے