نیٹ فلکس ویب سیریز میں کام کرنے پر آئی اے ایس عہدیدار معطل

   

نئی دہلی : آئی اے ایس عہدیدار ابھیشیک سنگھ، جنہوں نے نیٹ فلکس کے دہلی کرائم سیزن میں کام کیا تھا، آخر کار اپنی ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھے، کیونکہ انہیں گزشتہ 82 دنوں سے حکومت کو کچھ بھی بتائے بغیر طویل رخصت پر جانے کی وجہ سے برطرف کر دیا گیا ہے۔ ابھیشیک سنگھ کے خاندان کے تمام افراد آئی اے ایس یا آئی پی ایس ہیں۔ ابھیشیک سنگھ کا ممبئی سے تعلق ہے۔ وہ آئی پی ایس کیڈر میں رہتے ہوئے ممبئی میں ڈی سی پی بھی رہ چکے ہیں۔اتر پردیش میں یوگی آدتیہ ناتھ حکومت نے آئی اے ایس افسر ابھیشیک سنگھ کو معطل کر دیا ہے، جو گزشتہ کئی دنوں سے کام پر نہیں آئے اور طویل چھٹی پر چلے گئے تھے۔ وہ گزشتہ 82 دنوں سے مسلسل چھٹی پر چلے گئے تھے۔ اس لیے اتر پردیش حکومت نے ان پر بے ضابطگی کا الزام لگاتے ہوئے سرکاری ملازمت سے برخاست کر دیا ہے۔ابھیشیک سنگھ کو پہلے الیکشن کمیشن نے ملازمت سے ہٹا دیا تھا۔ وہ گجرات الیکشن کمیشن میں بطور مبصر ڈیپوٹیشن پر گئے۔ اس وقت وہ ڈیوٹی کے دوران اپنی سرکاری گاڑی کے ساتھ اپنی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر مشکل میں پڑ گئے تھے اور گزشتہ سال نومبر میں الیکشن کمیشن نے ان کی تنزلی کر دی تھی۔