حیدرآباد۔ 4 مئی (سیاست نیوز) نیشنل ٹسٹنگ ایجنسی نے نیٹ آل انڈیا میڈیکل انٹرنس کے فارم آن لائن داخل کرنے کی آخری تاریخ میں 6 مئی میں 15 مئی تک توسیع کی ہے۔ انٹرمیڈیٹ 10+2 بائی پی سی طلبہ اس کے اہل ہیں۔ نیٹ کے ذریعہ ایم بی بی ایس ؍ بی ڈی ایس کے ساتھ ایوش ایورویدک، ہومیو پتھی، یونانی (بی یو ایم ایس) منتخبہ کالجس میں بی ایس سی (نرسنگ) میں داخلے دیئے جاتے ہیں۔ اس کی کوچنگ، رہنمائی اور معلومات کیلئے 7997493742 پر واٹس اپ کے ذریعہ رجسٹریشن کروائیں۔