نیٹ پیپر لیک کیساصل ملزم راکی گرفتار

   

پٹنہ: NEET پیپر لیک معاملہ میں بڑی خبر سامنے آ رہی ہے۔ اس معاملے کی جانچ کر رہی سی بی آئی نے ملزم راکی کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ وہ شخص ہے جس کی سی بی آئی کو اس معاملے میں سب سے زیادہ تلاش تھی۔ گرفتاری کے بعد راکی کو سی بی آئی نے چیف جوڈیشل مجسٹریٹ (سی بی آئی) ہرش وردھن کی عدالت میں پیش کیا۔ راکی کو پیش کیے جانے کے بعد تفتیشی ایجنسی نے عدالت سے راکی کو ریمانڈ میں دینے کی استدعا کی۔سی بی آئی نے درخواست دائر کرتے ہوئے ان کے دس دن کے ریمانڈ کی درخواست کی تھی جسے عدالت نے قبول بھی کر لیا۔ اس کے بعد جانچ ایجنسی اب ملزم راکی سے 10 دنوں تک ریمانڈ پر پوچھ گچھ کرے گی اور NEET پیپر لیک کیس کے تمام رازوں سے پردہ اٹھوائے گی۔اس سے پہلے جب دھنباد سے گرفتار ملزم بنٹی کو پٹنہ لا کر پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے سی بی آئی کے سامنے کئی اہم انکشافات کئے، اسے راکی سے جوڑا اور کئی اہم سراغ دیے۔ اس سے پہلے سی بی آئی کی ٹیم ملزمین کو ریمانڈ پر لے کر پوچھ تاچھ کر رہی ہے۔