واستو کے ماہر گروجی کو چاقو گھونپ کر ہلاک کردیا گیا

   

ہبلی : کرناٹک کے ضلع ہبلی میں چندرشیکھر گروجی جو ’سرل واستو‘ سے مشہور ہوئے، اُن کو آج چاقو گھونپ کر ہلاک کردیا گیا۔ قاتل ایک خانگی ہوٹل میں جہاں وہ مقیم تھے ، بھگت بن کر آئے اور اُن پر ہلاکت خیز حملہ کیا۔ پولیس نے بتایا کہ حملہ آوروں نے گروجی کے پیر چھوکر اُن کا آشیرواد لیا جبکہ وہ ہوٹل کے رسپشن پر تھے۔ جیسے ہی اُنھوں نے توجہ ہٹائی حملہ آوروں نے اُن کے سینے اور پیٹ پر زائداز 50 وار کئے۔گروجی خون میں لت پت فرش پر گر گئے۔ حملہ آور فرار ہوگئے۔ تاہم جلد ہی دونوں کو گرفتار کرلیا گیا ۔ قاتلوں نے اپنا کام محض ایک منٹ میں انجام دیا اور وہاں موجود لوگوں کو سنبھلنے کا کوئی موقع نہیں دیا۔ دونوں نے وہاں موجود لوگوں کو دھمکایا کہ وہ دور رہیں۔