وجئے واڑہ میں بی آر ایس کی تائید میں ہورڈنگس و بیانرس

   

حیدرآباد 6 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ کی جانب سے قومی سیاست میں داخلہ کے اعلان کا پڑوسی آندھرا پردیش میں بھی خیرمقدم کیا جا رہا ہے ۔ وجئے واڑہ میں اس فیصلے کی تائید میں بڑے بیانرس اور ہورڈنگس لگائے گئے ہیں۔ ان ہورڈنگس اور بیانرس کے ذریعہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو قومی سیاست میں داخلہ پر مبارکباد دی گئی ہے ۔