ورنگل۔/16 جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ورنگل ویسٹ رکن اسمبلی این نریندر نے او سٹی منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 17 جون کوریاستی وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی و میونسپل کے ٹی آر ایک روزہ دورہ ورنگل کے موقع پر حلقہ اسمبلی ورنگل مشرق میں 618 کروڑ کے ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد و افتتاح انجام دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ورنگل میں پہلے سے ہی3800 کروڑ روپیوں کی لاگت سے ترقیاتی کاموں کو انجام دیا جارہا ہے۔ اس میں مزید 618 کروڑ کا اضافہ ہوچکا ۔ کے ٹی راما راؤ قلعہ ورنگل میں عارضی تعمیر کردہ ہیلی پیاڈ پر اتریں گے ۔ 12:30 بجے اوسٹی ورنگل میں نوتعمیر کردہ ایم ایل اے کیمپ آفس کا افتتاح کریں گے ۔ بعد ازاں گیس گنڈہ منڈل کاکتیہ ٹیکس ٹائلس پارک میں ینگ ون کمپنی کا افتتاح کریں گے، 8:45 بجے دیشائی پیٹ میں ڈبل بیڈ روم مکانات کا افتتاح ، بعد ازاں ڈسٹرکٹ ورکنگ ویمن ہاسپٹل کی تعمیر کا سنگ بنیاد ،3:20 بجے کوتا واڑہ جنکشن کے پاس کونڈا لکشمن باپوجی مجسمہ کی نقاب کشائی انجام دیں گے۔3:45 بجے منڈی بازار کے پاس دو عید گاہوں ( مٹھواڑہ اور قلعہ ورنگل ) اور عرس درگاہ کے ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ بعد ازاں کئی ایک ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ شام 6 بجے اعظم جاہی ملز گراؤنڈ پر 50 ہزار افراد پر مشتمل جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت ورنگل کی ترقی کیلئے کرورہا روپئے فراہم کررہی ہے۔ اس موقع پر کوڈا چیرمین سندرراج یادو، ڈپٹی میئر رضوانہ ، بھاگیہ لکشمی، خواجہ عظیم الدین، کمار سوامی و دیگر موجود تھے۔