وزیراعظم مودی پر تنقید ، ڈزنی کے ہاٹ اسٹار نے جان اولیور کے شو کو منسوخ کردیا

,

   

نئی دہلی ۔ 26 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ڈزنی کی ملکیت والے سرویس ہاٹ اسٹار نے کامیڈین جان اولیور کے ایک ایپی سوڈ کو منسوخ کردیا ہے۔ اس شو میں انہوں نے وزیراعظم نریندرمودی پر تنقید کی تھی۔ دی ایمی کے کامیاب کامیڈین کے شو کو ہندوستان میں ہر منگل کی شام 6 بجے بتایا جاتا ہے لیکن اس مرتبہ ہندوستانی سبسکرائبرس ان کے 25 فبروری والے پرانے شو کو ہی دیکھ سکیں گے۔ ڈزنی نے وزیراعظم مودی پر تنقید کرنے والے شو کو بلاک کردیا ہے۔ اس امریکی کامیڈین نے صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کے دورہ ہندوستان کا بھی مذاق اڑایا ہے۔