وزیراعظم مودی کا ماریشس پہنچنے پرپرتپاک استقبال

,

   

پورٹ لوئس: وزیر اعظم نریندر مودی کا ماریشس پہنچنے پر ہوائی اڈے پر وزیر اعظم نوین چندر رام غلام اور ان کی کابینہ کے اراکین نے پرجوش استقبال کیا۔ وزیر اعظم کے خصوصی طیارہ سے اترتے ہی میزبان وزیر اعظم اور ان کی اہلیہ نے مہمان لیڈر کا استقبال کیا۔ ماریشس کی فوج کے ایک دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے ۔ بعد میں لاؤنج میں رام غلام نے مودی کا اپنی کابینہ کے ارکان سے تعارف کرایا۔ اس موقع پر ہندوستانی برادری کے لوگ وزیراعظم ہندکے استقبال کیلئے موجود تھے۔