نئی دہلی ، 12 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سربراہ بی جے پی امیت شاہ اور کارگزار صدر جے پی نڈا 14 ستمبر کو یہاں ایمس میں زیرعلاج مریضوں میں میوے تقسیم کریں گے، جو ’’سیوا سپتاہ (سرویس ویک)‘‘ کا حصہ ہے جسے پارٹی وزیراعظم نریندر مودی کی سالگرہ کے موقع پر منائے گی۔ گزشتہ سال بھی 17 ستمبر کو مودی کی سالگرہ پر پارٹی نے ’خدمت کا ہفتہ‘ منایا تھا۔
