پٹنہ۔جنتا دل (یونائٹیڈ) کے قومی کونسل کے اجلاس میں پیر کے روز چیف منسٹر نتیش کمار کو بطور وزیر اعظم مواد پیش کرنے کے بعد بہار میں سیاسی پارہ عروج پر پہنچ گیاہے۔
مذکورہ بی جے پی نے اس پر سخت ردعمل پیش کیا اور کہاکہ جے ڈی (یو) قائدین اس طرح کے بیانات دے رہے ہیں کہ نتیش کمار سمجھیں وہ سرفہرست ہیں مگر حقیقت اسکے برعکس ہے۔
بی جے پی کے رکن قانون ساز کونسل نوال کشور یادو نے کہاکہ ”مذکورہ جے ڈی (یو) قائدین نے انہیں وزیراعظم امیدوار کے طور پر پیش کررہے ہیں مگر دوسرے ایسا کیوں کریں؟ان سے انہوں نے رقم ادھار نہیں لی ہے“۔
انہوں نے کہاکہ ”ایک فردوزیراعظم کے عہدے کے لئے اہل ہوتا ہے اورایک لیڈر کو پی ایم کے طو رپر پیش کیاجاتا ہے یہ دونوں چیزیں الگ ہیں۔ نریند رمودی اس ملک کے وزیراعظم ہیں اور اس وقت تک رہیں گے جب تک اس ملک کی عوام ان کے خلاف ووٹ نہیں دیتی ہے“۔
اتوار کے روز اوپیندرا کشواہا نے قومی کونسل اجلاس میں کہاکہ نتیش کمارکے پا س اس ملک کا وزیراعظم بننے کے لئے درکار تمام قابلیت موجود ہے۔ کشواہا نے یہ بھی کہاکہ ملک میں جے ڈی یو ’مشن نتیش“ کی شروعات کرے گی۔
جے ڈی یو کے قومی جنرل سکریٹری کے سی تیاگی نے کہاکہ ”دیگر ریاستوں میں پارٹی کو وسعت دینے کی سونچ ہے۔
ملک بھرمیں نتیش کے ماڈل کو پھیلنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے بہار میں بہت شاندار کیاہے اور بہت ساری ریاستیں ان کے نقش قدم پر چل رہی ہیں“۔
بہارکانگریس کے سربراہ مدن جہا نے کہاکہ ”اگرنتیش کماروزیراعظم بننے کا خواب دیکھ رہے ہیں تو انہیں این ڈی اے چھوڑدینا چاہئے۔
انہیں نریندر مودی کو ہمارے قائد راہول گاندھی کی طرح چیالنج کرنا چاہئے“