کولکتہ 27 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر بابل سپریو نے آج وزیر تعلیم مغربی بنگال پارتھا چٹرجی پر الزام عائد کیاکہ وہ گورنر جگدیپ دھن کھر پر نازیبا تبصرے کررہے ہیں۔ چٹرجی نے جو برسر اقتدار ٹی ایم سی کے سکریٹری جنرل بھی ہیں حال ہی میں کہا تھا کہ گورنر کو یاد رکھنا چاہئے کہ وہ ریاست کے دستوری صدر ہیں۔ اُنھیں اپنے تبصرے میں کچھ معیار برقرار رکھنا چاہئے۔ گورنر نے جادھوپور یونیورسٹی اور مغربی بنگال کی حکمران ترنمول کانگریس پر کئی نازیبا تبصرے کئے ہیں۔