نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی 16 اور 17 جون کو ملک کے تمام وزرائے اعلیٰ سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ بات چیت کریں گے۔ اس موقع پر ملک میں کورونا وائرس کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گااور لاک ڈاؤن میں نرمی کے حوالہ سے بھی بات چیت کی جائے گی۔
PM @narendramodi will interact with state Chief Ministers on the 16th and 17th. pic.twitter.com/RWGeanxgHd
— PMO India (@PMOIndia) June 12, 2020
ذرائع کے مطابق وزارئے اعلی سے یہ بات چیت دو دن ہوگی۔ 16 جون کو پنجاب، آسام، کیرالا، اتراکھنڈ، جھاڑکھنڈ، چھتیس گڑھ، تریپورہ، ہماچل پردیش، چندی گڑھ، گوا، منی پور، ناگالینڈ، لداخ، پڈوچیری، اروناچل، میگھالیہ، میزورم، اے اینڈاین ازلینڈ، دادر نگر حویلی اینڈ دامن دیو، سکم اینڈ لکشدیپ کے وزرائے اعلی سے گفتگو کریں گے۔ 17جون کو مہاراشٹرا، تامل ناڈو، دہلی، گجرات، راجستھان، اترپردیش، مدھیہ پردیش، مغربی بنگال، کرناٹک، آندھراپردیش، بہار، ہریانہ، جموں و کشمیر، اڑیشہ اور تلنگانہ کے وزرائے اعلیٰ سے بات چیت کریں گے۔ ملک میں کورونا وائر س کے واقعات میں بے تحاشہ اضافہ ہورہا ہے۔ تاحال تین لاکھ سے زائد لوگ اس سے متاثر ہوچکے ہیں۔