وزیر برقی جگدیش ریڈی کا بی جے پی قائدین کو کپڑے اتار کر مارنے کا انتباہ

   

تلنگانہ میں رہنا پسند نہیں ہے تو گجرات چلے جانے کا مشورہ دیا، ذہانت اور تعلیم سے عاری ہونے کا دعویٰ
حیدرآباد ۔ 24 ستمبر (سیاست نیوز) ریاستی وزیر برقی جگدیش ریڈی نے بی جے پی کے دونوں سنگل ونڈو ڈائرکٹرس پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کپڑے اتار کر مارنے کا انتباہ دیا۔ تلنگانہ میں رہنا پسند نہیں ہے تو گجرات چلے جانے کا مشورہ دیا۔ ضلع یدادری بھونگیر کے چوٹ اپل میں ریاستی وزیر برقی نے ضلع نلگنڈہ ڈی سی سی جی صدرنشین کے ساتھ مل کر کھاد کے گودام کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی سی بی صدرنشین جی مہیندر ریڈی نے ٹی آر ایس حکومت کی تائید کرتے ہوئے بی جے پی کی زیرقیادت ریاستوں کے عوامی مسائل پر روشنی ڈالی، جس پر شہ نشین پر موجود بی جے پی کے سنگل ونڈو ڈائرکٹرس ڈی کرشنا اور سی لنگاریڈی نے سخت اعتراض کیا اور تقریر میں رکاوٹیں پیدا کی۔ سہ نشین پر موجود وزیر برقی جگدیش ریڈی نے بی جے پی کے سنگل ونڈو ڈائرکٹرس پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیںکپڑے اتار کر مارنے کا انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی قائدین کے پاس نہ ذہانت ہے اور نہ ہی علم ہے۔ کیا کھانا نہیں کھاتے۔ کہاں تک تعلیم حاصل کی استفسار کیا۔ اگر تلنگانہ میں رہنا پسند نہیں ہے تو گجرات چلے جانے کا مشورہ دیا۔ پولیس نے درمیان میں مداخلت کرتے ہوئے بی جے پی قائدین کو پروگرام سے باہر کردیا۔ن