وزیر داخلہ صاحب آپ کہہ دیجیے اگر آپ میں ہمت ہے کہ گوڈسے دہشت گرد تھا: کانگریس کے سنیئر رہنما کپل سبل

,

   

Ferty9 Clinic

کانگریس کے لیڈر اور سابق مرکزی وزیر کپل سبل نے یو پی پی اے بل پر بحث کے دوران بھاجپا سرکار کو اڑے ہاتھ لیا۔

سبل نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ پہلے اپ یہ بتایے کہ آپ یہ بل کیوں لائے۔ اگر آپ میں ہمت ہے کہ کہہ دیجیے کہ گوڈسے دہشت گرد تھا مگر آپ نہیں کہیں گے۔

جے این یو کے طلباء اگر اپنے حقوق کی مانگ کےلیے کچھ کرتے ہیں تو آپ انہیں دہشت گرد کہتے ہیں۔

آپ کو یہ بات ذہن نشین کرنے کی ضرورت ہے کہ اپ نظریاتی اختلاف سے باہر آئیے۔ چاہے حافظ سعید کرے یا گوڈسے کرے جو بھی کرے دہشت گرد دہشت گرد ہے۔

آپ صرف ان لوگوں کو دہشت گرد کہیں گے جو آپ کے خلاف بولتے ہیں، مگر 1947 سے آج تک اپ جیسے کسی لوگوں کی ہمت نہیں ہوئی کہ یہ کہیں کہ گوڈسے دہشت گرد ہے۔

YouTube video