Sunday , November 29 2020

وزیر ٹی سرینواس یادو کے ہاتھوں پسماندہ طبقات کو مکانات کی پیشکشی

حیدرآباد :۔ وزیر برائے افزائش مویشیاں ، سمکیات ، فروغ ڈیری اور سنیما ٹو گرافی جناب ٹی سرینواس یادو نے آج قرعہ اندازی کے ذریعہ حلقہ گوشہ محل گھوڑے کی قبر علاقہ میں تعمیر کردہ غرباء و پسماندہ طبقات کے لیے تعمیر کردہ
( 139 ) 2BHK
سرکاری مکانات کی ملکیت کے اسناد و چابیاں مالکین کے حوالے کیا ۔ اس موقع پر وزیر نے کہا کہ ان مکانات کے الاٹمنٹ میں مکمل شفافیت برتی گئی ہے اور کسی بھی قسم کی دھاندلی کو خارج از امکان قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ عوام مختلف افواہوں پر دھیان نہ دیں اور نہ ہی کسی درمیانی شخص کے بہکاویں میں آئیں ۔ اگر کوئی شخص اس طرح کے معاملت میں ملوث پایا جاتا ہے تو اس کے خلاف فوجداری پی ڈی ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی ۔ واضح رہے کہ وزیر بلدی نظم و نسق و آئی ٹی کے ٹی راما راؤ نے 26 اکٹوبر کو ان مکانات کا افتتاح انجام دیا تھا اور فی کس مکان کی تعمیر پر 8.60 لاکھ روپئے کی لاگت آئی ہے ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT