وقف ترمیمی بل کیخلاف رائےجے پی سی کو ای میل سے متعلق خبر غلط : مسلم پرسنل لا بورڈ

   

نئی دہلی : سوشل میڈیا اور اخبارات میں جے پی سی کے حوالہ سے چھپی خبر کہ صرف 84 لاکھ ای میل موصول ہوئے ہیں، اس پر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا محمد فضل الرحیم مجددی نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ جے پی سی کے حوالے سے ای میل کی تعداد کی جو خبر سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے وہ صحیح نہیں ہے۔ ابھی جے پی سی نے اس طرح کا کوئی ڈاٹا سرے سے بتایا ہی نہیں ہے اور نہ ہی جے پی سی کی طرف سے کوئی بیان جاری کیا گیا ہے، اس لئے ہم اپیل کرتے ہیں کہ مسلمان کسی غلط فہمی کے شکار نہ ہوں اور ایک دوسرے کو بھی تشویش میں پڑنے کا موقع نہ دیں اور خود بھی تشویش میں نہ پڑیں اور غلط خبر کو عام کرکے دوسرے لوگوں کو پریشانی میں نہ ڈالیں۔