’’ووٹرس‘‘ کے نام سے نیا ویب سائیٹ متعارف

   

فہرست رائے دہندگان میں نئے ناموں کا اندراج و دیگر تفصیلات میں تبدیلی اسی ویب سائیٹ سے ہوگی
حیدرآباد۔28۔مارچ (سیاست نیوز) ریاست میں نئے ووٹرس کے اندراج اور دیگر تفصیلات میں تبدیلی کیلئے آن لائین درخواست داخل کرنے کیلئے فی الحال نیشنل ووٹر س پورٹل سرویس (این وی پی ایس) ویب سائیٹ کے بجائے ’’ووٹرس‘‘ کے نام سے نیا ویب سائیٹ http://www.voters.eci.gov.in کا وجود عمل میں لایا گیا ہے ۔ اسٹیٹ چیف الیکٹورل آفیسر وکاس راج نے عوام سے اپیل کی ہے کہ نئے ووٹرس کا اندراج ‘فہرست رائے دہندگان میں درج تفصیلات میں ترمیمات ، پتہ کی تبدیلی کیلئے فارمس 7-6A 6 اور 8 کا استعمال کرنے کیلئے اب نئے ویب سائیٹ میں درخواستیں داخل کریں۔ انہوں نے کہا کہ اب پرانا ویب سائیٹ کام نہیں کرے گا ۔ نئے ویب سائیٹ میں درخواست داخل کرنے کے بعد متعلقہ ریفرنس نمبر ایس ایم ایس یا میل کے ذریعہ درخواست گزاروں کو روانہ کردیا جائے گا ۔ دیئے گئے نمبر کے ذریعہ درخواست کا جائزہ لیا جاسکتا ہے ۔ وکاس راج نے کہا کہ نئے پورٹل کے ذریعہ فہرست رائے دہندگان کا معائنہ کیا جاسکتا ہے ۔ ووٹر شناختی کارڈ اور ووٹر کارڈ میں تبدیلیوں کیلئے بھی درخواست دی جاسکتی ہے ۔ ووٹر کونسے پولنگ بوتھ‘ کونسے اسمبلی و پارلیمنٹ کے حدود میں آتے ہیں، اس کی تفصیلات بھی معلوم کی جاسکتی ہے۔ ساتھ ہی پولنگ بوتھ سطح کے عہدیداروں اور الیکٹورل رجسٹریشن آفیسر (ای آر او) کی تفصیلات سے بھی آگاہی حاصل کی جاسکتی ہے ۔ن