لندن : ووڈافون کمپنی جلد ہی تقریباً 1000 ملازمین کی تخفیف کرنے والی ہے۔ یہ تخفیف اٹلی میں ہوگی اور کہا جا رہا ہے کہ تخفیف کیے جانے والے ملازمین اٹلی میں مجموعی وَرک فورس کا ایک بڑا حصہ ہے۔ دراصل گزشتہ ہفتے ہی اس سلسلے میں کمپنی کے افسران نے ایک خبر رساں ایجنسی کو جانکاری دی تھی۔ دو افسران نے بتایا تھا کہ برٹش ٹیلی کام جوائنٹ اپنی اٹلی کی یونٹ کو چھوٹا کرنا چاہتی ہے جس کے ذریعہ کمپنی کی لاگت کم کرنے کا منصوبہ بنا کر اس کو عملی جامہ پہنایا جا سکتا ہے۔’اکانومک ٹائمز‘ میں شائع ایک خبر کے مطابق ووڈافون اٹالیہ نے ایک بیان میں کہا کہ کمپنی اپنے ریونیو میں گراوٹ اور کم ہوتے مارجن کے سبب ٹیلی کام سیکٹر میں زیادہ مقابلہ آرائی کے دباو? کا سامنا کر رہی ہے۔ اس کے سبب ہی کمپنی کو یہ سخت فیصلہ نہ چاہتے ہوئے بھی لینا پڑ رہا ہے۔ کمپنی نے یونینوں کی ایک میٹنگ میں اس سلسلے میں جانکاری دی ہے اور کہا ہے کہ کمپنی کو اپنے آپریشنل کام کو تیز رفتار سے آسان بنانا ہے۔ لہٰذا ووڈافون اٹالیہ کے پاس اس کے علاوہ دوسرا کوئی راستہ نہیں ہے کہ ملازمتیں کم کی جائیں۔