کولکتہ۔ مہندر سنگھ دھونی کا خیال ہے کہ کولکتہ کا ہجوم شاید انہیں مناسب وداعی دینا چاہتا تھا کیونکہ یہاں ان کے آئی پی ایل میچ کے دوران مشہور ایڈن گارڈن میں پیلے رنگ نے میدان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا، یہ قیاس آرائیاں عروج پر تھیں کہ ہندوستانی سابق کپتان اب سبکدوش ہونے والے ہیں۔ جاری آئی پی ایل کے بعد اپنے شاندار کرکٹ کیریئر کے لیے دھونی بڑا فیصلہ سنانے والے ہیں ۔دھونی نے کہا کہ ایڈن گارڈنزکولکتہ نائٹ رائیڈرزمقابلے میں جامنی رنگ تھا، جب اتوارکو ہجوم بڑی تعداد میں چینائی سوپر کنگز کی پیلی جرسی پہنے ہوئے تھے اورامید کررہے تھے کہ میدان پر ان کا آخری مقابلہ ہوسکتا ہے ۔ ایک نوجوان کے طور پر اس مشہور گراؤنڈ پر پہلی بار وہ اس وقت قدم رکھا جب انہوں نے بہار کے لیے رانجی ٹرافی کھیلی تھی، کولکتہ کے عوام نے اپنے پسندیدہ کپتان کی پیلی جرسی سے بھرے میدان کے ساتھ حمایت کی، اس امید سے کہ شاید وہ اس خاص کھلاڑی کو دوبارہ یہاں ایکشن میں نہ دیکھیں۔