لندن: محکمہ جنگلات برطانیہ کو ایک ایسے رضاکار کی تلاش ہے جو دنیا کے بعید ترین اور آبادی سے بالکل پاک جزیرے پر کچھ وقت گزارسکے اور اس کے بدلے 45000 کینیڈا ڈالر کی رقم دی جائے گی جو پاکستانی روپوں میں 95 کروڑ روپے سے کچھ زائد بنتی ہے۔برطانیہ کی رائل سوسائٹی برائے طیران (آرایس پی بی) ایک ایسے سائنس گریجویٹ کی تلاش میں ہے جو دوردراز اور ویران جزیرے ’گاف آئی لینڈ‘ میں جاکر پرندوں کو دیکھ سکے اور انہیں شمار کرسکے۔ دوسری شرط یہ ہے کہ پرندوں کو شمار کرنے والے تجربہ کار شخص کو ترجیح دی جائے گی۔