ویسٹرن ریلوے کی 16ٹرینیں جزوی طور پر منسوخ

   

ودودرہ : ویسٹرن ریلوے کی 16 ٹرینیں جزوی طور پر منسوخ رہیں گی۔چیف پبلک ریلیشن آفیسر سمیت ٹھاکر کی طرف سے یہاں جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق ویسٹرن ریلوے کی کچھ ٹرینیں آپریشنل وجوہات کی بنا پر منسوخ رہیں گی۔ ان ٹرینوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔ منسوخ شدہ ٹرینیں: ٹرین نمبر 22929 دہانو روڈ ۔ ودودرہ سپر فاسٹ ایکسپریس 18 جولائی تک ہر ہفتہ اور اتوار کو منسوخ رہے گی۔ ٹرین نمبر 22930 ودودرہ دہانو روڈ سپر فاسٹ ایکسپریس 18 جولائی تک ہر ہفتہ اور اتوار کو منسوخ رہے گی۔ٹرین نمبر 19425 ممبئی سنٹرل – نندربار ایکسپریس 18 جولائی تک ہر ہفتہ کو منسوخ رہے گی۔ ٹرین نمبر 19426 نندربار ممبئی سنٹرل ایکسپریس 19 جولائی تک ہر اتوار کو منسوخ رہے گی۔ ٹرین نمبر 22959 ودودرہ۔جام نگر 18 جولائی تک ہر ہفتہ اور اتوار کو منسوخ رہے گی۔ ٹرین نمبر 22960 جام نگر ودودرہ 19 جولائی تک ہر ہفتہ اور اتوار کو منسوخ رہے گی۔ ٹرین نمبر 12929 ولساڈ۔ودودرہ 18 جولائی تک ہر ہفتہ اور اتوار کو منسوخ رہے گی۔ ٹرین نمبر 12930 ودودرہ-ولساڈ 19 جولائی تک ہر ہفتہ اور اتوار کو منسوخ رہے گی۔ ٹرین نمبر 19035 ودودرہ۔احمد آباد 18 جولائی تک ہر ہفتہ اور اتوار کو منسوخ رہے گی۔ ٹرین نمبر 19036 احمد آباد-ودودرہ 18 جولائی تک ہر ہفتہ اور اتوار کو منسوخ رہے گی۔