ویمنس یونیورسٹی میں میر عثمان علی خاں یادگاری لکچر

   

25 ستمبر کو جناب عامر علی خاں کلیدی خطبہ دیں گے
حیدرآباد۔/22ستمبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ ویمنس یونیورسٹی میں 25 ستمبر کو آصف سابع نواب میر عثمان علی خاں بانی عثمانیہ یونیورسٹی یادگاری لکچر کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ڈپارٹمنٹ آف اردو ویمنس یونیورسٹی نے نذیر احمد میموریل اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ کے اشتراک سے تلنگانہ میں تعلیم کے مواقع اور موزوں روزگار کے موضوع پر یادگاری لکچر رہے گا۔ جناب عامر علی خاں رکن قانون ساز کونسل و نیوز ایڈیٹر سیاست کلیدی خطبہ دیں گے۔ پروفیسر کودنڈا رام رکن کونسل مہمان خصوصی ہونگے۔ 25 ستمبر کو صبح 10:30 بجے دربار ہال ویمنس یونیورسٹی میں تقریب منعقد ہوگی وائس چانسلر مہیلا یونیورسٹی پروفیسر ایم وجو لتا صدارت کریں گی۔ مہمانان اعزازی سابق صدرنشین تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن جی چکراپانی، ڈاکٹر راجو نائیک اسوسی ایٹ پروفیسر ایفلو اور ڈاکٹر محمد شعیب احمد صدر نذیر احمد میموریل ٹرسٹ ہونگے۔ اردو زبان کے فروغ میں نمایاں رول ادا کرنے والی مختلف شخصیتوں کو ایوارڈ پیش کئے جائیں گے۔1