وینکیا نائیڈو نے کورونا ٹسٹ کروایا

   

نئی دہلی: صدر نشین راجیہ سبھا ایم وینکیا نائیڈو نے پارلیمنٹ مانسون سشن کے آغاز سے قبل آج جمعہ کو اپنا لازمی کورونا معائنہ کروایا ۔ پارلیمنٹ مانسون اجلاس 14 ستمبر سے شروع ہونے والا ہے ۔ مانسون سشن میں شرکت کیلئے ہر رکن کو کورونا معائنہ کروانا ضروری ہے ۔ ارکان سے کہا گیا ہے کہ وہ سشن کے آغاز سے 72 گھنٹے قبل تک اپنا معائنہ کرواسکتے ہیں۔ یہ لوگ پارلیمنٹ ہاوز کامپلکس میں یا پھر کسی دواخانے میں اپنے طور پر معائنہ کرواسکتے ہیں۔ ارکان کی سہولت کیلئے پارلیمنٹ ہاوز کے احاطہ میں تین مراکز قائم کئے گئے ہیں۔