حادثہ پیش آتے وقت فلی مارکٹ مصروف تھا
ہیوسٹن۔ امریکی ریاست ٹیکساس کے بڑے شہر ہیوسٹن کی فلی مارکیٹ میں ایک فائرینگ کے پیش ائے واقعہ میں دو لوگوں کی موت اورتین شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں‘ انتظامیہ نے اس بات کی جانکاری دی ہے۔
ہیریس کوانٹی شریف دفترنے کہاکہ مذکورہ مبینہ فائرینگ اتوار کے روز پانچ متاثرہ افراد کے درمیان میں پیش ائے لڑائی کے سبب ہوئی ہے۔ زنہو نیو ز ایجنسی کے مطابق عہدیداروں کا کہنا ہے کہ تمام متاثرین 20سال کے قریب دیکھائی دے رہے ہیں او رایسا لگ رہا ہے کہ وہ ایک دوسرے کو جانتے ہیں‘ انہوں نے یہ بھی کہاکہ انہیں یقین نہیں ہے کہ فائرینگ بے ترتیب تھی۔
اتوار کی دوپہر میں مصروف ترین مارکیٹ میں پیش ائے فائرینگ کے اس واقعہ میں کوئی بے قصور سڑک کے کنارے کھڑے رہنے والا زخمی نہیں ہوا ہے۔
ہریس کونٹی شریف ای ڈی گونزالویس نے کہاکہ جب فائرینگ کا واقعہ پیش آیاتو اس وقت وہاں پر ”ہزاروں“ تھے۔ اے بی سی نیوز کے بموجب دو امکانی مشتبہ افراد کو تحویل میں لے لیاگیا ہے جبکہ اسپتال میں تیسرا داخل کیاگیاہے۔
شریف دفتر کا کہنا ہے کہ موقع واردات سے کم ازکم دو پستول برآمد کئے گئے ہیں۔