ویڈیو۔ شعیب جامیائی کی امن چوپڑا کے شو پر ہنگامہ آرائی‘ شو سے جانے کو کہا

,

   

میڈیارپورٹس کے بموجب شعیب جامیائی چیرمن انڈین مسلم فاونڈیشن مبینہ اشتعال انگیز ریمارکس پر بے قابو ہوگئے۔
ممبئی۔جامعہ کے اسلامک اسکالر اورکئی نیوز مباحثوں کے اہم چہرے کے طور پہچانے جانے والے شعیب جامیائی پر ایک خاتون ساتھی پینلسٹ نے حملہ کردیا اوربدسلوکی کی جس کی وجہہ سے شو چھوڑ کر انہیں جانا پڑا۔ نیوز 18انڈیا کے پرائم ٹائم اینکر امن چوپڑا کے شو جس کودیش نہیں جھکنے دوں گا امن چوپڑا کے ساتھ کہاجاتا ہے اس شو میں شعیب جامیائی اورصوبہی خان ایک مہمان شراکت دار کے طورپرحصہ لے رہے تھے۔

چوپڑا کی بحث ایک آنے والے فلم 72حوریں پر چل رہی تھی جو72کنواریوں پر مشتمل ہے‘ اکثر دہشت گرد تنظیمیں نوجوان مسلمانوں کو بنیاد پرست بنانے کے لئے اس اصطلاح کااستعمال کرتے ہیں۔ اس فلم کی ریلیز7جولائی کو مقرر ہے۔

ویڈیو میں برہم صوبہی خان جامیائی کے ساتھ مارپیٹ کی کوشش کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ ایک مرتبہ تو وہ کرسی پھینک کر مارنے کی کوشش کرتی ہوئی بھی دیکھائی دیتی ہیں مگر دوسرے پینلسٹ نے انہیں روک دیا۔

اس کے بعد وہ جامیائی سے بدتمیزی کرتی ہیں جس کے بعدجامیائی کو شو چھوڑ کر جانے کے لئے کہاگیا۔ اس سارے تماشے میں چوپڑا دونوں فریقین کو سمجھانے کی کوشش کرتے دیکھائی دے رہے ہیں۔ ایک فرد شائقین سے مدد کے لئے آگے بڑھتا ہے مگر اس سے بیٹھ جانے کے لئے کہاجاتا ہے۔

اس ویڈیو کوشیئر کرتے ہوئے شیو سینا ایم پی(یوبی ٹی) پرینکا چترویدی نے ٹوئٹ کیاکہ”ہندوستانی نیوز چینلس اوٹیٹی پلیٹ فارمس سے زیادہ سیر وتفریح مہیا کرارہے ہیں“۔

امن چوپڑا کے ساتھ دیش نہیں جھکنے دوں گا کے اکثر عنوانات اقلیتی کمیونٹیوں بالخصوص مسلمانوں کو تنقید کانشانہ بنانے کے طور والے مانے جاتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے بموجب شعیب جامیائی چیرمن انڈین مسلم فاونڈیشن مبینہ اشتعال انگیز ریمارکس پر بے قابو ہوگئے۔

بزنس ٹوڈے کی ایک رپورٹ میں کہاگیاہے کہ ”ایک مثال کے طور پر انہوں نے کہاکہ ہندوستان اکھنڈ بھارت بن جائے گا جب بنگلہ دیش کے25کروڑ مسلمان‘ پاکستان کے 25کروڑ مسلمان اور ہندوستان کے 25کروڑ مسلمان ایک ساتھ اجائیں گے۔

انہو ں نے زوردیکر کہاکہ ان کی منشاء ہندوؤں کی طرف ایک نفرت انگیز ریمارک کی ہرگز نہیں تھی“