کے ٹی آر نے الزام لگایاکہ ”بی آر ایس کو ڈرانے اور خاموش کرنے کے لئے کئی سازشیں کی جارہی ہیں“۔
حیدرآباد۔ تلنگانہ ائی ٹی اورانڈسٹریز منسٹر کے ٹی راما راؤ کو کے ٹی آر کے نام سے مشہور ہیں‘ نے اتوار کے روز تلنگانہ اسمبلی انتخابات کی مہم کے دوران ایک متنازعہ بیان دیا ہے۔
ایک عوامی جلسہ عام کے دوران انہوں نے کہاکہ اگر ضرورت پڑتی ہے تو ہم اللہ سے بھی لڑیں گے اور بھگوان سے بھی لڑیں گے۔اپنی تقریرمیں کے ٹی آر نے الزام لگایاکہ ”بی آر ایس کو خاموش کرنے اوردھمکانے کی کئی سازشیں کی جارہی ہیں‘ تاہم ہم ڈرنے والے نہیں ہیں۔
جب تک آپ کی مدد ساتھ ہے‘ اگر ضرور ت پڑتی ہے تو ہم اللہ سے بھی لڑیں گے اوربھگوان سے بھی لڑیں گے۔ہم ہمیشہ سکیولر رہیں گے“۔
نٹیزنس نے کے ٹی آر سے کہا: ایسے الفاظ ادا نہیں کرنا چاہئے
تلنگانہ اسمبلی انتخابات کی مہم کے دوران دئے گئے بیان کے بعد بعض نٹیزنس نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کے ٹی آر سے سوال کیا۔ آپ اللہ او ربھگوان سے لڑنا کیوں چاہتے ہیں؟
دیگر نے کے ٹی آر کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے الفاظ واپس لیں اورمشورہ دیاکہ سیاسی تقریروں میں ایسے الفاظ ادا نہ کریں۔
تلنگانہ اسمبلی انتخابات
درایں اثناء تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں بی آر ایس پارٹی کی جیت کے لئے کے ٹی آر کو بھی مواقع گنوانا نہیں چاہارہے ہیں۔ تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات 30نومبر2023کو مقرر ہیں اور ووٹوں کی گنتی 3ڈسمبر کو عمل میں ائیگی۔
ا ب دیکھنا یہ ہے کہ آیا کے سی آر جنوبی ریاست میں تیسری مرتبہ مسلسل معیاد کے لئے چیف منسٹر منتخب ہونے والے پہلے لیڈر بننے کے اہل ہیں یا نہیں ہیں۔۔