ویڈیو۔ یاتی نرسنگ آنند‘ حامی اسرائیل جانا چاہتے ہیں

,

   

یاتی نرسنگ آنند نے نئی دہلی میں اسرائیل سفارت خانہ میں ایک درخواست دائر کی ہے
داسانا دیوی کے صدر پجاری‘ یاتی نرسنگ آنند سرسوتی جو متنازعات بیانات دیتا ہے‘ نے اعلان کیاہے کہوہ 1000حامیوں کے ساتھ اسرائیل میں جاکر رہناچاہتا ہے۔

یہی درخواست اس نے اسرائیل کے وزیراعظم بنجامن نتن یاہو سے بھی کی ہے اور کہا ہے کہ بلامعاوضہ اس جنگ میں وہ تعاون کریں گے۔

ویڈیومیں یاتی نرسنگ آنند کو اپنے منصوبے کا انکشاف کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اور ان کے حامی اسرائیل میں بازآبادکاری کی ایک درخواست اسرائیل سفارت خانہ نئی دہلی میں 16اکٹوبر 2023کو داخل کریں گے

https://x.com/Benarasiyaa/status/1712821202237186505?s=20

متنازعات تقریروں کے لئے یاتی نرسنگ آنند کی پہچان ہے۔ اپنے متنازعہ تقریر وں کے لئے وہ کافی بدنام ہیں۔ پچھلے سال ہری دوار میں ایک نفرت انگیز تقریر کے معاملے میں گرفتار ہوئے۔

تین دنوں کے دھرم سنسد کے دوران ڈسمبر2021میں اس نے مذہبی اقلیتوں کے لئے متنازعہ ریمارکس کئے تھے۔اس تقریب میں نفرت انگیز تقریر دینے کا ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد یاتی کے خلاف ایک ایف ائی آر درج کی گئی تھی۔

پچھلے سال کے نومبر میں یاتی نرسنگ آنند پر وزیراعظم نریندر مودی کی تذلیل پر مشتمل ریمارکس راجپوت کنگ پرتھوی راج چوہان سے تقابل کرتے ہوئے ہندوؤں کے لئے کچھ بھی نہیں کرنے کا مورد الزام ٹہرانے پر ایک مقدمہ درج کیاگیاتھا۔

دیکھنااب یہ ہے کہ اسرائیلی حکام اس درخواست پر کیاجواب دیتی ہے۔