وی ایچ پی ریالی کے دوران مسجد ، دکانات اور گھروں پر حملہ

,

   

Ferty9 Clinic

اگرتلہ : تریپورہ میں گذشتہ روز وشوا ہندو پریشد کی احتجاجی ریالی کے دوران ایک مسجد میں توڑپھوڑ کی گئی اور کئی دکانات و مکانات پر حملے کئے گئے۔ پولیس نے بتایا کہ گذشتہ دنوں بنگلہ دیش میں فرقہ وارانہ تشدد کے خلاف وی ایچ پی نے ریالی نکالی لیکن اس شمال مشرقی ریاست میں احتجاجی ریالی کچھ اسی نوعیت میں تبدیل ہوگئی جس کے خلاف وہ احتجاج کرنا چاہتے تھے۔ بنگلہ دیش میں اقلیتوں کے خلاف تشدد کیا گیا اور وہیں کچھ وی ایچ پی والوں نے نارتھ تریپورہ ڈسٹرکٹ کے پنی ساگر سب ڈیویژن نے کیا ہے۔ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس سبرت چکرورتی نے کہا کہ مسجد کو کافی نقصان پہنچایا گیا۔ شرپسندوں نے اقلیتی برادری کے کئی مکانات پر حملے کئے اور وہاں توڑپھوڑ کرتے ہوئے نقصان پہنچایا۔ قرب و جوار کے حساس علاقوں میں بھاری سیکوریٹی تعینات کردی گئی ہے تاکہ صورتحال کو مزید بگڑنے سے روکاجاسکے۔ ایک ویڈیو میں سنا جاسکتا ہیکہ شرانگیز نعرے لگائے گئے جیسے تریپورہ میں ملا گری نہیں چلے گا ، نہیں چلے گا۔