مرکز کے دہلی میں خدمات اور تقررات کے متعلق آرڈیننس کی مخالفت کرتے ہوئے دہلی چیف منسٹر اروند کجریوال کی حمایت کے لئے ایک عظیم اتحاد کی تشکیل پرتبادلہ خیال کے دوران یہ ملاقات ہوئی ہے۔
نئی دہلی۔بہار چیف منسٹرنتیش کمار جو 2024لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی کے خلاف ایک متحدہ محاذ تیار کرنے کی کوششوں میں کے حصہ کے طور قومی درالحکومت میں موجود ہیں نے کانگریس صدر ملکاراجن کھڑگی اور کانگریس لیڈر راہول گاندھی سے ملاقات کی ہے۔
کھڑگی کی رہائش پر یہ ملاقات ہوئی ہے۔مرکز کے دہلی میں خدمات اور تقررات کے متعلق آرڈیننس کی مخالفت کرتے ہوئے دہلی چیف منسٹر اروند کجریوال کی حمایت کے لئے ایک عظیم اتحاد کی تشکیل پرتبادلہ خیال کے دوران یہ ملاقات ہوئی ہے۔
یہ ارڈنینس سپریم کورٹ کے اس حکم کو نظر انداز کرتا ہے جس میں کہاگیاہے کہ بیورکریٹس کی پوسٹنگ کی ذمہ داری دہلی حکومت کی ہے۔تاہم ارڈنینس میں کہاگیاہے کہ لفٹنٹ گورنر اس مسلئے کے قطعی فیصلہ ساز ہیں۔
اس ارڈنینس کے ذریعہ قومی درالحکومت سیول سرویس اتھاریٹی تشکیل دی گئی ہے۔ پٹنہ میں ایک بڑی میٹنگ کی تجاویز کے پس منظر میں یہ ملاقات پیش
ائی ہے۔ اتوار کے روز نتیش کمار او رتیجسوی یادو نے اے اے پی سربراہ سے ملاقات کی او رمذکورہ ارڈنینس کے خلاف اپنی حمایت کا اظہار کیاہے۔
مستقبل میں مزید ملاقات کرنے کی بات کے ساتھ نتیش کمار نے کہاکہ ”یہ ائین کے حلاف ہے۔
ہم اروند کجریوال کے ساتھ کھڑے ہیں“۔رپورٹرس سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ”ہم ملک کی اپوزیشن پارٹیوں کو ایک ساتھ لانے کی کوشش کررہے ہیں“۔پچھلے ماہ نتیش کمار اورتیجسوی یادو نے کھڑگی اورراہول گاندھی سے بھی ملاقات کی تھی۔