حیدرآباد 15 ستمبر ( سیاست نیوز ) ائر انڈیا کمپنی کا کنٹرول حاصل کرنے کے بعد اب ٹاٹا گروپ نے اس کا نام تبدیل کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ کمپنی نے اعلان کیا کہ مسافرین کو ترغیب دینے ایک نئے نام کا اعلان کیا جا رہا ہے ۔ کمپنی کے بموجب ائر انڈیا کا نام بدل کر اب ویہان کردیا جائیگا ۔ کمپنی نے اپنے طویل مدتی منصوبوں کا بھی اعلان کیا ہے ۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ خود کو عالمی معیاد کی ائر لائین کے طور پر مسافرین کے درمیان پہونچنا چاہتی ہے اور اس کیلئے ایک جامع منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے جس کے تحت کئی تبدیلیاں لائی جاسکتی ہیں۔ ائر انڈیا نے اپنے نیٹ ورک کو مزید وسعت دینے کا بھی اعلان کیا ہے اور کہا کہ مسافرین کی سہولت کو اولین ترجیح دیتے ہوئے ان کا اعتماد حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔ ٹائم مینجمنٹ کو موثر بنانے اور کارکردگی میں بہتری لانے کے علاوہ سرمایہ کاری پر بھی توجہ دی جائے گی ۔ ائر انڈیا کا کہنا ہے کہ آئندہ پانچ برس میں ڈومیسٹک مارکٹ میں 30 فیصد تک شئیر حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔