ٹرانسپرنسی کی رپورٹ این ایچ آر سی میں 18لاکھ سے زائد شکایتیں صرف22ہزار زیر التواء۔

,

   

نئی دہلی۔منگل کے روز منظرعام پر آنے والی رپورٹ کے مطابق سال1993سے اب تک قومی انسانی حقوق کمیشن(این ایچ آرسی)کو 18.31لاکھ شکایتیں موصول ہوئی ہیں اور اس میں سے محض22ہزار شکایتیں زیر التوا ہیں۔

عالمی یوم انسانی حقوق کے موقع پر ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل انڈیا کی جاری کردہ مذکورہ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ ”18.31لاکھ مقدمات‘ صرف 22043مقدمات این ایچ آ رسی میں 3ڈسمبر2019تک زیر التوا ہیں“۔

سال1993اکٹوبر میں این ایچ آر کا قیام عمل میں لایاگیاتھا۔

سال1993اور2017کے درمیان تحویل میں 31845لوگوں کی موت ہوئی اور سال2007-08میں سب سے زیادہ 1977لوگوں کی حراست میں موت ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سال2015-16میں 1822حراستی ہلاکتیں جبکہ 2016-17میں 1762تک تحویلی موت میں کمی ہے۔

رپورٹ میں پنجاب (1860)اور ا سکے بعد مغربی بنگال میں (1718)تحویلی اموات کو اجاگر کیاہے۔

پور میں محض ایک زیر حراست موت ہوئی ہے